آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروانیوالے امیدوار انٹرویو کیلئے یکم مئی کو زرداری ہاؤس اسلام آباد طلب

جمعہ 29 اپریل 2016 16:54

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) آزادجموں وکشمیر کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں سے انٹرویو کے لیے یکم مئی بروز اتوار دن بارہ بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جہاں کشمیر کونسل کے لیے درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں سے انٹرویو لیے جائیں گے جس کے بعد پیپلزپارٹی کے حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا ۔یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے ۔