پیرمحل، سابق خاوند نے ساتھیوں کی مدد سے حاضر سرو س مڈ وائف کو اغواکرلیا ،مقدمہ درج

جمعہ 29 اپریل 2016 16:53

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) سابق خاوند نے ساتھیوں کی مدد سے حاضر سرو س مڈ وائف کو اغواکرلیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق یاسمین اختر دخترمختارحسین جوکہ آرایچ سی سنٹر سندھیلیانوالی میں بطور مڈوائف کام کرتی ہے پیرمحل سول ہسپتال میں ڈیوٹی کے لیے آئی تو ظہور احمد ولد غلام محمد ساکن چک514گ ب نے ہمراہ اپنے تین کس ساتھیوں کے دوران ڈیوٹی مڈوائف یاسمین اختر کو اغواکرکے کار میں لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے یاسمین اختر کے والدکی درخواست پر زیر دفعہ365ت پ مقدمہ درج کرلیا ۔