شکار پور میں بچے میں پولیو وائرس کی نشاندہی،متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی

جمعہ 29 اپریل 2016 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) ملک میں تسلسل کے ساتھ انسداد پولیو مہم کے باوجود موذی مرض میں مبتلا کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔سندھ کے ضلع شکار پور میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں اسے عالمی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود پولیوکا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے ۔انسداد پولیو سیل کے ذرائع کے مطابق متاثرہ بچہ سندھ کے ضلع شکار پور کا رہائشی ہے ۔رواں سال سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :