حکمرانوں کا رویہ گواہی دے رہا ہے کہ وہ احتساب کا شفاف نظام نہیں چاہتے،وزیراعظم قوم کو خاندان کی دولت کے ذرائع بتا کر قضیہ ختم کرسکتے تھے،یہ رویہ درست نہیں کہ بے تحاشا دولت کے متعلق پوچھنے والوں کوپاکستان اور ترقی کا دشمن قرار دے دیا جائے۔سینیٹر سراج الحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 اپریل 2016 16:33

حکمرانوں کا رویہ گواہی دے رہا ہے کہ وہ احتساب کا شفاف نظام نہیں چاہتے،وزیراعظم ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2016ء) :جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا رویہ گواہی دے رہا ہے کہ وہ احتساب کا شفاف نظام نہیں چاہتے،وزیراعظم قوم کو خاندان کی دولت کے ذرائع بتا کر قضیہ ختم کرسکتے تھے،یہ رویہ درست نہیں کہ بے تحاشا دولت کے متعلق پوچھنے والوں کوپاکستان اور ترقی کا دشمن قرار دے دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز ذرائع سے جس نے بھی دولت ہتھیائی ہے اسے لوٹانا پڑے گی۔ملک و قوم کے اصل دشمن وہ ہیں جنہوں نے قومی خزانہ لوٹا اور دولت باہر منتقل کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک و قوم پر احسان کریں اور اپنی دولت کے متعلق بتادیں تاکہ ملک کسی بحران کا شکار نہ ہو۔سینیٹرسراج الحق کرپشن کے خلاف ہماری تحریک کی اللہ تعالیٰ غیبی مدد کررہا ہے۔کرپشن فری پاکستان تحریک پاناما لیکس تک محدود نہیں۔سراج الحق نے کہا کہ ہم ملک سے معاشی ،سیاسی ،انتخابی اور اخلاقی کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :