ریاض: گاڑی کی رجسٹریشن کے کاغذات گھر پر موصول ہوں گے، ”وسِیل“ سروس کا آغاز

جمعہ 29 اپریل 2016 16:31

ریاض: گاڑی کی رجسٹریشن کے کاغذات گھر پر موصول ہوں گے، ”وسِیل“ سروس ..

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء) :ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ الزہرانی نے کہا ہے کہ انہوں نے رجسٹریشن کے کاغذات گاڑی کے مالک تک ڈاک کے ذریعے پہنچانے کے نئے طریقہ کار کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے گاڑی مالکان کے وقت کی بچت بھی ہوگی اور ان کو گاڑی کا ”استعمارہ “ لینے کیلئے خود بھی آنا نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کے پہلے مرحلے میں یہ سروس سعودی پوسٹ کے ذریعے شروع کی جائے گی۔ اس سروس کے حصول کے لئے ، کار مالکان کو اپنی گاڑی کی تجدید ”عبشیر“ پروگرام کے ذریعے کر سکتے ہیں۔مملکت میں مقیم تارکین وطن کی کثیر نے اس سروس کے اجراء کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :