(ن) لیگ کو احتساب کے نام سے ’الر جی “ہو جاتی ہے‘ چوہدری محمدسرور

جمعہ 29 اپریل 2016 16:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو احتساب کے نام سے ”الر جی “ہوجاتی ہے وہ اپوزیشن کو دھمکیاں نہیں اپنی کر پشن کا حساب دیں ورنہ عوام کر پشن کر نیوالوں کو حکومتی ایوانوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے،کر پشن کیخلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہورہی ہے حکمرانوں کو اپناانداز سیاست تبدیل اور کر پشن ختم کر نا ہوگی،تحر یک انصاف پر تنقید کر کے (ن) لیگ اپنی کر پشن اور لوٹ مار پر پردہ نہیں ڈال سکتی ،یکم مئی کو لاہور میں عمران خان تاریخی خطاب کر یں گے پوری تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

وہ جمعہ کے روز اپنے دفتر میں یکم مئی کے جلسے کے حوالے سے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران جو مر ضی کر لیں کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دےئے بغیر انکی جان نہیں چھوٹ سکتی اور قوم حکمرانوں سے کر پشن کی پائی پائی کا حساب لیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے مفاد میں یہی ہے کہ وہ اپوزیشن کی بات سن لیں ورنہ وہ اپنے لیے خود مسائل پیدا کر ینگے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے کر پشن ختم نہیں ہوگی اس وقت ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل کا خاتمہ بھی ممکن نہیں ہوسکتا (ن) لیگ کی قیادت کو چاہیے وہ حقیقی معنوں میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر یں اور اپوزیشن کے مطالبے کے مطابق کمیشن قائم کیا جائے ورنہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے ۔

متعلقہ عنوان :