سرسید یونیورسٹی میں 4 خوش نصیب اس سال یونیورسٹی کے خرچ پر حج کی سعادت حاصل کریں گے

جمعہ 29 اپریل 2016 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام حج کی پندرہویں قرعہ اندازی میں چار خوش نصیب کامیاب قرار پائے جن میں آفس اسسٹنٹ صوبیہ اظہار (بمعہ محرم) ، کمپیوٹر آپریٹر محمد عامر رشید، مالی نذیر حسین، لیکچرار سمیعہ خان (بمعہ محرم) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید حسن رضوی نے حج قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے چاروں خوش نصیبوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عبادات میں مسلم اُمہ کی بہتری و خوش حالی اور یونیورسٹی کی ترقی کے لئے بھی دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی رضا سے انہیں فریضہ حج کی ادائیگی کا سنہری موقع ملا ہے لہذا وہ ہر کام میں اللہ کی خوشنودی کو پیشِ نظر رکھیں۔رجسٹرار سید سرفراز علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :