حلفیہ کہتا ہوں فریال تالپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،ڈاکٹرعاصم حسین

جمعہ 29 اپریل 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ میرا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ، تمام مقدمات جھوٹے ہیں ، تمام گواہوں کے بیانات انویسٹی گیشن شروع ہونے سے پہلے ہی ریکارڈ کرلیے گئے ، کسی کے بیان پر تاریخ درج نہیں ہے ۔جمعہ کو نیب عدالت میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاکہ حلفیہ کہتا ہوں کی فریال تالپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے ، جبکہ صوبائی وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال سیکیورٹی کے لئے آئے ہوں گے، مجھ سے ملنے نہیں آئے، کوئی اگرسیکیورٹی کا جائزہ لینے آئے اور سلام کرے تو اس کو ملاقات نہیں کہیں گے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نیب اس ملک میں جعلی کیسز بناتا ہے جب کہ میرے خلاف ریفرنس میں 7 اہم دستاویزات غائب ہیں جو لوگ جعلی ریفرنس بناتے ہیں انہوں نے ہی دستاویزات غائب کی ہوں گی، میں یہ سب باتیں کٹہرے میں کھڑے ہوکر کہنے کو تیار ہوں۔

(جاری ہے)

میرا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ۔ میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے کوئی انکوائری نہیں کی ۔

میرے خلاف قائم مقدمے کے تمام گواہوں کے بیانات انوسٹی گیشن شروع ہونے سے قبل ہی ریکارڈ کر لئے گئے تھے ۔ 22 گواہوں کے کسی بھی بیان پر تاریخ درج نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں عدالت کی اجازت سے گیا تھا ۔ بیٹے کے نام پاور آف اٹارنی پر دستخط کئے ہیں ۔ اسے دبئی میں قائم اسپتال چلانے کی اتھارٹی دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :