ڈولفن سکواڈ کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 29 اپریل 2016 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) ڈولفن سکواڈ نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بابو صابو اور کوئین میری کالج سے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 01کلاشنکوف 04پسٹل اور 50 گولیاں برآمد کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی موبائلز سید کرار حسین نے گزشتہ روز ڈولفن سکواڈ کی تمام ٹیموں کو ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جس پر ڈولفن ٹیم نمبر 114نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے بابو صابو کے قریب سے محمد شعیب،عامر،طالب اور ارشاد سے 01کلاشنکوف،02پسٹل9ایم ایم برآمد کر کے تھانہ شیراکوٹ جبکہ ڈولفن ٹیم نمبر 26نے کوئین میری کالج کے قریب سے چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل نمبر LEQ.4908پر سوار احسن علی اور محمد بشیر سے 02پسٹل اور 50گولیاں برآمد کر کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمات درج کروادیے۔ایس پی موبائلز سید کرار حسین نے ڈولفن ٹیموں کو ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر نے پر شاباش دی۔اور عوام کو دولفن سکواڈ سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :