پنجاب حکومت کا 17سرکاری سکولوں کو دانش سکول انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

جمعہ 29 اپریل 2016 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء ) پنجاب حکومت نے 17سرکاری سکولوں کو دانش سکول انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے تحت 12ہائی سکول ،4سیکنڈری ہائیر سکول اور ایک مڈل سکول کو دانش سکول انتظامیہ کے حوالے کیا جا ئے گا جن میں طلباکو سہولتوں کی فراہمی پر 65کروڑ 90لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سکولوں میں 7گرلز اور 10بوائز سکول شامل ہیں جن میں طلباء کو سوئمنگ پول، کرکٹ گرانڈ اور لائبریری کی سہولت میسر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :