Live Updates

ڈی جے کامران سے ڈیل ہوگئی ، لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے ڈی جے بٹ کی چھٹی

جمعہ 29 اپریل 2016 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کی ( اتوار ) یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے لئے ڈی جے کامران سے ڈیل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جلسوں میں موسیقی کا تڑکا لگانے والے ڈی جے بٹ لاہور جلسے میں موقع نہ دیئے جانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے گلہ کرنے پہنچ گئے جس پر کپتان نے آئندہ جلسوں میں چانس دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ ڈی جے بٹ نے عمران خان ، چودھری سرور ، عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ لاہور جلسے میں ڈی جے کامران سے ڈیل ہوگئی ہے ، آئندہ جلسوں میں ڈی جے بٹ کی خدمات لی جائیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات