پانامہ لیکس ،جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا

جمعہ 29 اپریل 2016 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے انکشافات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں نکتہ اٹھایا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کرانا بے سود ہے ۔ پانامہ لیکس ایک سیاسی معاملہ ہے جس کی تحقیقات پارلیمانی کمیشن کے ذریعے کرائی جانی چاہئیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورڈ جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دے اور پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے پانامہ لیکس کے انکشافات کی تحقیقات کرانے کا حکم جاری کرے ۔