پانامہ پیپرز ، وزیراعظم کی جانب سے اشتہارات شائع کرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر

جمعہ 29 اپریل 2016 16:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) وزیراعظم کی جانب سے پانامہ پیپرز کے معاملے پراشتہارات شائع کرنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدرنے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ نہ تو کوئی عوامی مفاد کا اشتہار تھا اورنہ ہی قومی معاملہ جس پر کہ قومی خزانے کے کروڑوں روپے خرچ کردیے گئے۔پانامہ پیپرز وزیراعظم کا ذاتی معاملہ ہے لہذا اس کی وضاحت کے لئے قومی خزانے کا استعمال غیرقانونی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم سے ان اشتہارات کی قیمت وصول کی جائے اور آئندہ اس قسم کے اقدامات سے انہیں روکنے کا پابند کیا جائے۔