پنجاب بھر کی انسداد دہشتگری عدالتوں کے ججز کا اجلاس کل لاہور میں ہو گا

جمعہ 29 اپریل 2016 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) پنجاب بھر کی انسداد دہشتگری عدالتوں کے ججز کا اجلاس کل ( ہفتہ ) لاہور میں ہو گا ، اجلاس میں اشتہاریوں کی جلد گرفتاری اور انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کا اہم اجلاس لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں کل ( ہفتہ ) منعقد ہو گا ۔

اجلاس میں پنجاب بھرکی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز، سیکرٹری قانون پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب صوبہ بھرکے آر پی اوز اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔اجلاس میں بیرونِ ملک اوردیگر صوبوں میں مفرور اشتہاریوں کی فوری گرفتاری، پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمرز لگانے، دہشت گردی کے پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پرنمٹانے اور دہشت گردی عدالتوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :