صدر مملکت سے پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفرا کی ملاقات، اپنی اسناد پیش کیں

جمعہ 29 اپریل 2016 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) برطانیہ،انڈونیشیا،جاپان،ارجنٹینا،ایکواڈو ر، اور لتھونیا کے سفیروں نے ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں اپنی اسناد صدر مملکت کو پیش کیں۔ تقریب کے اختتام پر سفرا نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک بالخصوص ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے تاکہ خطے میں امن، استحکام اور خوش حالی آئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے جس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سفیران کرام کو مبارکباد پیش کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کیساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو مذیدمضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے اسناد پیش کرنیوالے سفیران میں ٹامس ڈدیو،برطانیہ، ڈاکٹر ایوان سیودھی آمری،انڈونیشیا،جناب تاکاشی کورائی، جاپان،ایون ایوانا سیوچ،ارجنٹینا،ہمبرٹو ونیزاروڈیگیز،ایکواڈوراور آدریس برزگا ، لتھونیا،نے صدر مملکت کو اپنی اسناد پیش کیں ‘ایوان صدر کے مرکزی دروازے سے سفیران کرام کو بگھی میں تقریب کے مقام پر لایا گیا، اس موقع پرا نھیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیااورقومی ترانے بجائے گئے۔

متعلقہ عنوان :