رحم کی اپیل مسترد ہونے پرملزم کے بلیک وارنٹ جاری

جمعہ 29 اپریل 2016 16:07

سرگودھا۔29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء ) 18 مئی 2008ءء کو رشتہ کے تنازعہ پر صفیہ بی بی، شاہین اور ولی عہد شہزادہ کو موت کے گھاٹ اتارنے والے قاتل کو 4 مئی کو پھانسی دیدی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قاتل ظہور احمد نے رشتہ کے تنازعہ پر 18 مئی 2008ءء کو ان تین افراد کو قتل کیا تھا اور اس پر قتل کے الزام کا جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت نے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر اس کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے ہیں جسے 4 مئی کو میانوالی جیل میں پھانسی دیدی جائیگی۔