امتحانی مراکز میں دفعہ 144 کا نفاذ

جمعہ 29 اپریل 2016 16:07

سرگودھا۔29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء )ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرسرگودہا/ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت ثاقب منان نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام میٹرک ‘ ایف اے ‘ بی اے ‘ بی ایڈ او ر فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں امتحانی مراکز میں دفعہ 144 کے تحت امیدواروں او رنگران عملے کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس طرح امیدوار کو امتحان میں مدد دینے والی کوئی چیز بھی ساتھ لے جانے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔امتحانی مراکز کی سوگز کی حدود میں فوٹوسٹیٹ مشین کی تنصیب پر بھی پابندی عائد ہے ۔