55جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات ،ناجائزاسلحہ اوررقم بھی برآمدکرلی

جمعہ 29 اپریل 2016 16:06

ملتان۔29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء ) ملتان پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے55افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملز مان سے شراب ، چرس ، پمپ ایکشن 12بور، پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے جبکہ پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم کاشف کو آکڑہ جواء فروخت کرتے ہوئے اور کچھ ملزمان کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اورہزاروں روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس ضلع ملتان نے32اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے02ملزمان کا تعلق کیٹگری "اے"سے ہے ۔جبکہ16ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیں 14اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران142نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں434نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے133موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :