سندھ اسمبلی میں پستول کا معاملہ، سکیورٹی عملہ معطل۔ مشیر اطلاعات سندھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 16:05

سندھ اسمبلی میں پستول کا معاملہ، سکیورٹی عملہ معطل۔ مشیر اطلاعات سندھ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پستول کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں پستول کے معاملے پر سندھ اسمبلی کی انتظامیہ نے سکیورٹی عملے کو معطل کر دیا ہے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات ہونے کے بعد ہی حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ”سرعام“ کے میزبان اقرار الحسن نے سندھ اسمبلی میں آج اسٹنگ آپریشن کے ذریعے ایوان کی ناقص سکیورٹی کے انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے جس کے بعد اقرار الحسن کو ان کے ٹیم ممبر سمیت حراست میں لے کر تھانہ آرام باغ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سرعام ٹیم کے ممبر نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کا سکیورٹی عملہ اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے پرفیوم کی بوتلوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ٹیم ممبر کا کہنا ہے کہ آج بھی ٹیم ممبر سکیورٹی عملے کو پرفیوم کی دو بوتلیں دے کر ایوان میں داخل ہوا۔ ٹیم ممبر نے مزید کہا کہ سرعام کی ٹیم اس سے قبل بھی سندھ اسمبلی میں بآسانی داخل ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :