دبئی:اچھے روّیے کی بنا پر عمر قید کی سزا کاٹنے والے قاتل کی جلد رہائی کا امکان

جمعہ 29 اپریل 2016 16:04

دبئی:اچھے روّیے کی بنا پر عمر قید کی سزا کاٹنے والے قاتل کی جلد رہائی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء) :اچھے روّیے کی بنا پر ازبکستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو وقت سے پہلے رہائی ملنے کا امکان ۔ قتل کے جرم میں قید ایک ازبک شہری نے جیل کے حکام سے دورانِ قید اپنے اچھے روّیے کا سر ٹیفیکٹ حاصل کرنے کے بعد مقامی عدالت میں اپنی رہائی کے لئے اپیل دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ازبک شہری نے 2001میں ایک عورت کو جان سے ما ر دیا تھا۔ اور اس کے تھوڑی ہی عرصہ بعد پولیس نے اسکو گرفتار کر لیا تھا۔ دورانِ تفتیش ازبک شخص نے اس عورت کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ عدالت نے 2002میں ازبک شہری کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ازبک شہری کی طرف سے کی جانے والی اپیل کا فیصلہ 19مئی تک متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :