5 کلو حشیش سمگل کرنے کے کیس کی سماعت

جمعہ 29 اپریل 2016 15:34

5 کلو حشیش سمگل کرنے کے کیس کی سماعت

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء) :حشیش سمگلنگ کے ایک کیس کی سماعت دبئی کی مقامی عدالت میں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق 26فروری کو ایک ایرانی خاتون کو دبئی انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام نے 4.92کلو گرام حشیش بیگ میں خفیہ جگہ پر چھپا کر لے جانے کے جر م میں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

مقامی عدالت میں ایرانی خاتون نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کے رد کر دیا۔

کسٹم انسپکٹر نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ایرانی خاتون کو مشتبہ جانتے ہوئے، اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ کے خفیہ خانوں سے تقریباََ 4.92کلوگرام حشیش برآمد کر لی۔ایرانی خاتون نے حشیش کی بُو کم کرنے کے لئے کالی مرچ کے ساتھ پورے بیگ کو اندر سے ڈھکا ہُوا تھا۔ عدالت کی طرف سے کیس کا فیصلہ 11مئی تک متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :