پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کل ہوں گی

جمعہ 29 اپریل 2016 15:18

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر ممین سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کل (ہفتہ ) کریں گے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزم کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔سماعت کے موقع پرسابق پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی نئی درخواست پر بھی بحث متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :