بحریہ ٹاون کو بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا لائسنس دینے کے خلاف درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی

جمعہ 29 اپریل 2016 15:18

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاون کو بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا لائسنس دینے کے خلاف آئیسکو کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی کری دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اخیتار کیا کہ بحریہ ٹاون آئیسکو ریجن میں آتا ہے اسلئے الگ ڈسٹری بیوشن لائسنس جاری کرنا درست نہیں ،بحریہ ٹاون نے ابتدائی طور پر آئیسکو سے سوسائٹی کی حدود میں بجلی کی ترسیل کا معاہدہ کیا تھا ۔

بعد ازاں بحریہ ٹاون نے نیپرا کو درخواست دے کر خود بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا لائسنس حاصل کر لیا ۔سماعت کے دوران بحریہ ٹاون کے وکیل اعتزاز احسن مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر اعتزاز احسن کے معاون وکیل بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر التوا کی درخواست منظور کی گئی اور مزید سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :