جدہ:گھر سے بھاگنے والی لڑکیوں کے والدین کو بلیک میل کرنے پر دو مرد،ایک عورت گرفتار

جمعہ 29 اپریل 2016 15:13

جدہ:گھر سے بھاگنے والی لڑکیوں کے والدین کو بلیک میل کرنے پر دو مرد،ایک ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء) :جدہ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ایک عورت اور دومرد اغواکاروں کو گرفتار کر لیا ۔ اور ان کے اپارٹمنٹ سے تین لڑکیوں کو برآمد بھی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو ایک شخص نے اطلاع دی تھی ، کہ اس کی بیٹی گھر سے غائب ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کے اس کا موبائل فون چل رہا ہے۔اور اسکے موبائل سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہُوا ہے جس میں اس سے رقم کا تقاضا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس موبائل فون کے ذریعے اس اپارٹمنٹ تک پہنچی اور وہاں پر موجود دو مرد اور ایک عورت کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے موقعہ سے تین لڑکیوں کو بھی برآمد کر لیا ۔جن میں شہری کی بیٹی بھی شامل تھی۔ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ گھر سے بھاگ کر آئی تھی ،اور اسے گرفتار ہونے والی خاتون رہائش دینے کے لئے اپنے ساتھ یہاں لے آئی تھی۔ پولیس کے مطابق عورت گھر سے بھاگ کر آنے والی لڑکیوں کو رہائش فراہم کرتی تھی۔ جبکہ اسکے دوسرے ساتھی ان کے والدین سے رقم طلب کرتے تھے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک ملزم پولیس کو پہلے ہی لوگوں کو ڈرانے،دھمکانے،اور انسانی اسمگلنگ میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :