کراچی کے چڑیا گھر میں بنگالی ٹائیگر طبیعت کی خرابی کی وجہ سے مر گیا

جمعہ 29 اپریل 2016 15:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) کراچی کے چڑیا گھر میں بنگالی ٹائیگر طبیعت کی خرابی کی وجہ سے مر گیا ہے ‘چڑیا گھر کے سینئر ڈائریکٹر عباس رضوی نے بتایا کہ بنگالی ٹائیگر 16 سال سے چڑیا گھر میں تھا تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے اس کی طبیعت انتہائی خراب تھی ‘ معائنہ کرنے پر پتا چلا کہ ٹائیگر کے گردے فیل ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ جمعہ کے روز علی الصبح اپنے پنجرے میں مردہ پایا گیا ہے۔