کراچی ‘بہادر آباد کے علاقے میں واقع خالی پلاٹ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

جمعہ 29 اپریل 2016 15:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے بہادر آباد کے علاقے میں واقع خالی پلاٹ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع خالی پلاٹ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں ‘ دونوں افراد کے جسموں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ‘ابتدائی تحقیقات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں افراد کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے پر پتھروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی دونوں افراد کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :