سرگودھا سے دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور حساس تنصیبات کے نقشے بھی برآمد

جمعہ 29 اپریل 2016 15:02

سرگودھا سے دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور حساس تنصیبات کے نقشے بھی ..

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) سرگودھا کے نواحی چک 87 شمالی کے علاقے میں کاوٴنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد کو گر فتار کر کے خود کش جیکٹ، اسلحہ اور پاک فضائیہ سمیت اہم تنصیبات کے نقشے برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے چک 87 شمالی میں دہشت گرد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تو وہاں چھپے دہشت گرد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ ‘خود کش جیکٹ اور پی اے ایف سمیت حساس تنصیبات کے نقشے برآمد کرلئے گئے ‘گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :