پاکستان کا مزید قرض نہ لینے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے ‘آئی ایم ایف

پاکستانی معیشت میں بہت زیادہ پیشرفت ہوئی ہے ‘ مسعود احمد

جمعہ 29 اپریل 2016 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے اس نقطہ نظر کو دانشمندانہ قراردیا ہے جس کے تحت پاکستان نے عالمی ادارہ سے مزید پیکیج نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے نے آئی ایم ایف کے ایک سینئرعہدیدارکے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے اس سال آئی ایم ایف کے پروگرام کی تکمیل کے بعد مزید قرض حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مالیاتی فنڈ کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مسعود احمد نے بتایا کہ پاکستانی معیشت میں بہت زیادہ پیشرفت ہوئی ہے لہٰذا پاکستان یہ کہنے میں حق بجانب ہے کہ اسے آئی ایم ایف کے مزید کسی پیکیج کی ضرورت نہیں۔ پاکستان نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرلیا ہے، بجٹ خساریکو کنٹرول کرلیا ہے اور اس کی اس خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں شرح نمو شاندار بلکہ سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :