آصف علی زرداری کے طلب کرنے پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان براستہ دبئی لندن روانہ

زرداری اور وسان کی ملاقات میں پاناما لیکس کے معاملے پر خور کیا جائیگا

جمعہ 29 اپریل 2016 15:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے طلب کرنے پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا انہوں نے جمعہ کو ملاقات کیلئے منظور وسان کو لندن طلب کیا جس پر سینئر پارٹی رہنما براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئے ذرائع نے بتایاکہ زرداری اور وسان کی ملاقات میں ملکی بالخصوص سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ‘ پاناما لیکس کے معاملے پر بھی غور کیا جائیگا۔