اقرار الحسن کو فوری رہا کیا جائے۔ سابق صدر پرویز مشرف کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 14:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : پاکستان کے معروف پروگرام ”سرعام“ کے میزبان اقرار الحسن کی گرفتاری پر سابق صدر پرویز مشرف ک کہنا ہے کہ میں اے آر وائی کے اینکر اقرار الحسن کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقرار الحسن نے سندھ اسمبلی کے ارکان پر احسان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اقرار الحسن کے اس آپریشن سے سندھ اسمبلی میں سکیورٹی فقدان کی9 نشاندہی کی گئی۔ سابق صدر نے مطالبہ کیا کہ اقرار الحسن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کی سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑنے پر پولیس نے اقرار الحسن اور ان کی ٹیم ممبر سمیت حراست میں لے کر تھانہ آرام باغ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :