کرن سنگھ گروور تیسری مرتبہ سہرہ باندھنے کو تیار ، سابق اہلیہ نے مبارکباد دیدی

جمعہ 29 اپریل 2016 14:58

کرن سنگھ گروور تیسری مرتبہ سہرہ باندھنے کو تیار ، سابق اہلیہ نے مبارکباد ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکارکرن سنگھ گروور او ربپاشا باسو طویل عرصے تک ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد آخر کار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑا رواں ماہ کی30تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکار کرن سنگھ گروور کی یہ تیسری جبکہ بپاشا باسو کی یہ پہلی شادی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کی سابق اہلیہ ٹیلی ویژن اداکارہ جینیفر ونگٹ کی جانب سے سابق شوہر اور ان کی ہونے والی بیوی کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دل میں کرن اور بپاشا کیلئے کوئی کدورت نہیں ہے ۔انکی خواہش ہے کہ جوڑا مستقبل میں بھی ہنسی خوشی ندگی گزارے