میں اور ادے چوپڑا اچھے دوست ہیں‘ نرگس فخری

جمعہ 29 اپریل 2016 14:51

میں اور ادے چوپڑا اچھے دوست ہیں‘ نرگس فخری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری نے ادے چوپڑا کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں پر ببانگ دہل تبصرہ کرتے ہوئے ادے کو اچھا دوست قراردیدیا۔بھارتی میڈیا میں گردش کرتی اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اورادے چوپڑا آج کل ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نرگس فخری سے ان کی ادے چوپڑا سے خفیہ ملاقاتوں کی خبروں سے متعلق سوال کیا گیا تو اْن کا کہنا تھاکہ نئے لوگوں سے میری ملاقاتوں کا سلسلہ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں ہے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اودے چوپڑا بہت دلچسپ آدمی اور میرے اچھے دوست ہیں۔ ہر شخص کو اچھے دوست کی تلاش ہمیشہ رکھنی چاہیے۔ملاقاتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں رہنے والے مرد بہت سادہ ہیں، خواتین کو متاثر کرنے کے لئے عام طور پر وہی پرانے طریقے اور الفاظ کا استعمال کرتے ہیں ۔نرگس فخری آنے والے دنوں میں بھارتی کرکٹراظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں’اظہر‘ میں ماضی کی معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی جو کہ معروف بھارتی کرکٹر کی دوسری بیوی تھیں، کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :