جعلی دستاویزات اور ویزے سے زائد قیام کرنے پر سعودی عرب سے 80 پاکستانی بے دخل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 14:37

جعلی دستاویزات اور ویزے سے زائد قیام کرنے پر سعودی عرب سے 80 پاکستانی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : جعلی دستاویزات اور ویزے سے زائد قیام پر سعودی عرب نے 80 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بے دخل کیے گئیے تمام افراد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب میں زائد عرصہ تک قیام کرنے والوں کو 3 ماہ کی قید بھی بھگتنا پڑی۔ وطن واپس پہنچنے پر ڈی پورٹ کیے گئے تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ایف آئی اے نے بے دخل کیے گئے تمام افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بے دخل کیے گئے تمام پاکستانیوں کو غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے واپس لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :