سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات، کھلے عام نقل جاری

جمعہ 29 اپریل 2016 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) سندھ کے مختلف شہروں میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں حسب روایت نقل جاری،گھوٹکی اور سکھر میں انگریزی کا پرچہ آوٴٹ ہونے کے بعد فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر کھلے عام فروخت ہوتا رہا۔ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں انتظامیہ نقل روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں اردو لازمی اور سندھی لازمی کے پرچوں میں مختلف امتحانی مراکز میں طالب علم کھلے عام نقل کرتے رہے، جنہیں روکنے والا کوئی نہیں تھا۔

لاڑکانہ میں تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے تحت مطالعہ پاکستان کے پرچے میں بھی کھلے عام نقل ہوتی رہی۔ انتظامیہ کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود امتحانی مراکز کے باہر غیر متعلقہ افراد کا ہجوم رہا، جبکہ فوٹو اسٹیٹ مشین کی دکانیں بھی کھلیں رہیں۔

(جاری ہے)

اْدھر سکھر میں انگریزی کا پرچہ آوٴٹ ہونے سے فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر کھلے عام فروخت ہوتا رہا، جبکہ مختلف امتحانی مراکز کے باہر غیر متعلقہ افراد پھرے بنابناکر اندر پہنچاتے رہے اور پولیس کی جانب سے کوئی کارروقائی عمل میں نہ آئی ۔

گھوٹکی میں بھی انگریزی کے پرچہ آوٴٹ ہونے کی وجہ سے نقل کا بازار گرم رہا، جبکہ انتظامیہ نقل روکنے میں ناکام نظر آئی، تاہم دادو میں مختلف امتحانی مراکز پر ڈپٹی کمشنر نے چھاپے مارکر نقل کرنے والے گیارہ طالب علموں کو پکڑ کر ان پر کاپی کیس کردیا۔

متعلقہ عنوان :