بیرسٹر ظفراللہ نے پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جمعہ 29 اپریل 2016 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) بیرسٹر ظفراللہ نے پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواست بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاناما لیکس کرپشن اور سیاست کا معاملہ ہے ، اس پر جوڈیشل کمیشن کا قیام معاملے کو طول دینے کیلئے ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ پارلیمانی کمیٹی پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرے اور کرپشن ثابت ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا حکم دیا جائے حکومتی کرپشن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا فورم موجود ہے‘ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر عمل درآمد فوری طور پر روکا جائے۔