ینگ ڈاکٹر ز نے بھی 11مئی کو حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

جمعہ 29 اپریل 2016 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے)نے بھی 11مئی کو حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کر دیاجبکہ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران پنجاب بھر میں ڈاکٹرز او پی ڈیز اور ایمرجنسی وارڈز بند کریں گے اور جیل روڈ پر جمع ہو کر جی او آر کی جانب مارچ کریں گے جہاں دھرنا بھی دیا جائے گا ۔ ۔جمعہ کے روز ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر اجمل چوہدری پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نے 11مئی کو لانگ مارچ کیا جا ئیگا جس میں پنجاب بھر سے ڈاکٹروں کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈاکٹروں کیلئے سکیورٹی کے مسائل جوں کے توں ہیں اور حکومت اس طرف توجہ نہیں دے رہی‘ سرگودھا میں ہسپتال کے دروازے توڑ کر ڈاکٹروں کو مارا گیا اس کے علاوہ متعدد ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں ڈاکٹروں کو گھسیٹا جاتا رہا ہے او ر انکی تذلیل کی جاتی رہی ہے مگر حکومت ڈاکٹروں کے سکیورٹی مسائل پر کوئی توجہ مرکوز نہیں کر رہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کیساتھ ہونے والے واقعات محکمہ صحت اور وزیر اعلی کے نوٹس میں بھی لائے گئے ہیں مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اور ایسے حالات میں ڈاکٹروں کیلئے ہسپتالوں میں کام کر نا مشکل ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران پنجاب بھر میں ڈاکٹرز او پی ڈیز اور ایمرجنسی وارڈز بند کریں گے اور جیل روڈ پر جمع ہو کر جی او آر کی جانب مارچ کریں گے جہاں دھرنا بھی دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :