پنجاب میں صاف پانی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں ،شہبازشریف

جمعہ 29 اپریل 2016 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں صاف پانی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، دو ہزار سترہ تک پنجاب کی اکثریتی آبادی تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف پورا کرلیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں صاف پانی پراجیکٹ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

افسران سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جبکہ صحت مند معاشرے کے لئے عوام کو صاف اور شفاف پانی کی فراہمی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ پینے کے صاف پانی اور سماجی شعبوں میں بہتری لانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جا رہا ہے، جبکہ عوامی مفاد کے اس بڑے منصوبے پر شفافیت ،معیار اورتیزرفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :