اقرار الحسن اور ٹیم ممبر کو تھانہ آرام باغ منتقل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 13:57

اقرار الحسن اور ٹیم ممبر کو تھانہ آرام باغ منتقل کر دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : سندھ اسمبلی کے سکیورٹی انتظامات کا بھانڈا پھوڑنے پر اقرار الحسن اور ان کے ٹیم ممبر کو ایوان ہی سے حراست میں لے لیا گیا تھا جس کے بعد میڈیا سے بچاؤ کے لیے سکیورٹی نے ایوان کی بیسمنٹ ہی سے انہیں گاڑی میں بٹھادیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اقرار الحسن کو ان کے ٹیم ممبر کے ہمراہ آرام باغ تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوز چینل نے دعویٰ کیا کہ آرام باغ تھانے کے مرکزی دروازے کو ایس ایچ او کی ہدایت پر مقفل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ واضح رہے کہ اقرار الحسن اور ان کے ٹیم ممبر نے آج صبح ایوان کی کارروائی کے دوران سندھ اسمبلی کی سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔ اقرارالحسن کے ٹیم ممبر ایوان سندھ کی سکیورٹی کے باوجود بآسانی پستول ایوان کے اندر لانے میں کامیاب ہو گئے تھے، جو کہ ایوان کے ناقص سکیورٹی انتظامات پر ایک سوالیہ نشان ہے، تاہم اس سب کے بعد اراکین سندھ اسمبلی میں بھی ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :