میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں :ڈاکٹر عاصم حسین

جمعہ 29 اپریل 2016 13:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ میرا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ، تمام مقدمات جھوٹے ہیں ، تمام گواہوں کے بیانات انویسٹی گیشن شروع ہونے سے پہلے ہی ریکارڈ کرلئے گئے ، کسی کے بیان پر تاریخ درج نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز نیب عدالت میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کی فرال تالپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میرا صرف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے کوئی انکوائری نہیں کی۔

میرے خلاف قائم مقدمے کے تمام گواہوں کے بیانات انوسٹی گیشن شروع ہونے سے قبل ہی ریکارڈ کر لئے گئے تھے۔ 22 گواہوں کے کسی بھی بیان پر تاریخ درج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں عدالت کی اجازت سے گیا تھا۔ بیٹے کے نام پاور آف اٹارنی پر دستخط کئے ہیں۔ اسے دبئی میں قائم ہسپتال چلانے کی اتھارٹی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :