محبت کے نام پر گھر چھوڑنے والی لڑکی کراچی سے بازیاب

ملزم اظہر نے دوست سلیم کیساتھ ملکر لڑکی صابرہ کو کراچی لا کر جسم فروشی پر مجبور کیا،پولیس

جمعہ 29 اپریل 2016 13:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) محبت کے نام پر گھر بار چھوڑنے والی ایک اور لڑکی نے اپنی زندگی تباہ کرلی۔ رحیم یار خان کی صابرہ کو کراچی سے بازیاب کرالیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ صابرہ لڑکی نے ملزم اظہر کی محبت میں گرفتار ہوگئی ،ملزم اظہر نے صابرہ کو ورغلاء کر کراچی لے آیا اوراپنے والدین عارف اور رابعہ کے حوالے کر دیا جنہوں نے صابرہ کو کئی دن تک حبس بے جا میں رکھا اور لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کرتے رہے ،پولیس نے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا جبکہ ملزم اظہر نے اپنے دوست سلیم کے ساتھ ملکر صابرہ کو ورغلاء کر کراچی لائے تھے ان دونوں ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے رحیم یار خان کی22 سالہ صابرہ کو مہران ٹاوٴن سے بازیاب کرالیا ہے ۔ پولیس کے مطابق کہ مفرور ملزم سلیم نے بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔ گرفتار ملزموں نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے بازیاب ہونے والی صابرہ اور گرفتار ملزموں کا میڈیکل کرایا ہے اور مقدمہ درج کرکے ملزم اظہر اور سلیم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :