گدو پاور پلانٹ کی 79 ارب روپے کی فیزیبلٹی رپورٹ مسترد

نیپرا نے 74.5 ارب روپے کی فیزیبلٹی رپورٹ منظور کر لی

جمعہ 29 اپریل 2016 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) نیپرا نے گدو پاور پلانٹ کی 79 ارب روپے کی فیزیبلٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے 74.5 ارب روپے کی فیزیبلٹی رپورٹ منظور کر لی گدو پاور پلانٹ پر گیس پر بجلی کی پیداوار کا ٹیرف 6.10 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پاور پلانٹ کا ٹیرف 9.

(جاری ہے)

55 روپے فی یونٹ کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق نیپرا نے 747 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کا ٹیرف 30 سال کے لیئے منطور کر لیا ہے ہائی سپیڈ ڈیزل اور گیس پر بجلی بنانے کی صورت میں فی یونٹ ٹیرف کا ریٹ مختلف ہو گا گدو پاور پلانٹ کے لئے 74 ارب روپے کی فیزیبلٹی رپورٹ نیپرا کو پیش کی گئی لیکن نیپرا نے اسے مسترد کرتے ہوئے 74.5 ارب روپے کی فیزیبلٹی رپورٹ منظور کر لی ہے ۔