حلقہ پی بی 39سے منتخب رکن محمد امان اللہ کی نااہلی اور حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست خارج

جمعہ 29 اپریل 2016 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 39سے رکن محمد امان اللہ کی نااہلی اور حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست خارج کرتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے ارف حسین نے دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد پر محمد امان اللہ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا یہ فیصلہ جمعرات کے روز جسٹس فیصل عرب نے پڑھ کر سنایا سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حلقہ میں دھاندلی ثابت نہیں ہوئی ری پولنگ کا خلاصہ نہیں بنتا واضح رہے کہ پی پی پی کے حلقہ پی بی 39 سے امیدوار صوبائی اسمبلی عارف حسین نے دو ہزار تیرہ کے عا م انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر ق لیگ کے کامیاب امیدوار کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے دھاندلی ثابت نہ ہونے پر ق لیگ کے محمد امان اللہ کو کامیاب قرار دیا تھا جس کیخلاف پی بی کے عارف حسین نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو خارج کردی گئی