حساس اداروں کا تھانہ آئی نائن کی حدود میں مشترکہ سرچ آپریشن ، اٹھارہ افراد گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 29 اپریل 2016 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) وفاقی پولیس اور حساس اداروں کا تھانہ آئی نائن کی حدود میں مشترکہ سرچ آپریشن ، اٹھارہ افراد گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس اور حساس ا داروں نے تھانہ آئی نائن کی حدود میں فیض آباد اور اس کے گردونواح میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں ۔ آپریشن میں تھانہ آئی نائن پولیس ، رینجرز اور دیگر حساس اداروں کے اہلکاروں سمیت لیڈی پولیس نے بھی حصہ لیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم بندوق ، چھ راؤنڈ ، اور دس گرام چرس برآمد کی گئی تمام مشتبہ افراد کو تھانہ آئی نائن منتقل کردیا گیا آپریشن کے دوران دس ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی جبکہ سو سے زائد افراد کو بھی شک کی بناء پر چیک کیا گیا

متعلقہ عنوان :