نواز شریف پاناما لیکس کے معاملے سے بھاگ نہیں سکیں گے،اعتزاز احسن

جمعہ 29 اپریل 2016 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) پا کستا ن پیپلز پا رٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پاناما لیکس کے معاملے سے بھاگ نہیں سکیں گے بہتر ہو گا پارلیمنٹ کے اجلاس میں آکر وضاحت دیں،1994اور1996میں صفر ٹیکس دیا گیا،سب سے پہلے شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات ہونی چاہیے کہیں کروڑوں ڈالر صندوقوں اور بوریوں میں بھر کر تو نہیں لے جائے گئے،2مئی کو اپوزیشن پارٹیز کے اجلاس کے بعد اگلا لائحہ عمل بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار رہنما پیپلز پارٹی و سینیٹر اعتزاز احسن نے لاہو ر ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے،ٹی او آرز اور فرانزک آڈٹ کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا،ٹرم آف ریفرنس کے لیے نیا قانون بننا چاہیے۔انہوں نے کہاوزیر اعظم نواز شریف نے 1994اور1996میں صفر ٹیکس دیا ۔