ہالی ووڈ فلم ”اپروچنگ دی ان نون“3 جولائی میں ریلیز ہوگی

جمعہ 29 اپریل 2016 12:54

ہالی ووڈ فلم ”اپروچنگ دی ان نون“3 جولائی میں ریلیز ہوگی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم اپروچنگ دی ان نون کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ فلم 3 جولائی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔اپروچنگ دی ان نون کی کہانی نسل انسانی کی رہائش کے لئے نئی زمین کی تلاش میں نکلے خلانورد کے گرد گھومتی ۔

(جاری ہے)

کیپٹن اسٹیفن ساتھیوں کو اعتماد میں لے کر نکل پڑتا ہے اکیلا ہی مریخ پر جس سے رہتے ہیں سبھی مسلسل رابطے میں ۔دوسری جانب کوئی ہے جو اسٹیفن کے اس مشن سے خوش نہیں ہے اور پہنچاتا ہے اسے مریخ پر بھاری نقصان ۔ کیا کیپٹن ڈھونڈ پائے گا رہائش کیلئے کوئی اور جگہ یاپھر ناکام ہوکر واپس لوٹ آئے گا ۔ اسی راز پر سے پردہ 3 جولائی کو اٹھے گا۔

متعلقہ عنوان :