ماضی کی نسبت زیادہ تعداد میں فلمیں بننا خوش آئند ،معیار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘ اسلم شیخ

جمعہ 29 اپریل 2016 12:41

ماضی کی نسبت زیادہ تعداد میں فلمیں بننا خوش آئند ،معیار پر توجہ دینے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت زیادہ تعداد میں فلمیں بننا خوش آئند ہے تاہم میرے نزدیک فلموں کا جو معیار ہونا چاہیے وہ نئی فلموں میں نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج کل جس طرح کی فلمیں بنائی جارہی ہیں اس کو دیکھ کر ایسا احساس ہوتا ہے کہ ٹی وی کا کوئی ڈرامہ بڑی سکرین پر دکھایا جارہا ہواوراسکی بڑی وجہ سینئر ہدایتکاروں کا فقدان ہے ۔

نئے ڈائریکٹر زاپنی طرف سے اچھی کوششیں کر رہے ہیں مگر انہیں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے سینئر ہدایتکاروں سے سیکھنا ہوگا جس کے لئے وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی ،میوزک اوراداکاروں کی پرفارمنس اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن سب سے بنیادی کام کپتان کا ہوتا ہے جو تجربہ کار ہدایتکار ہی سر انجام دے سکتا ہے ۔ا