انتظامیہ یکم مئی کے جلسے کی آگاہی کیلئے لگائے گئے بینرز اور فلیکسز اتار رہی ہے‘ پی ٹی آئی

جمعہ 29 اپریل 2016 12:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ مال روڈ اور دیگر شاہراہوں پر یکم مئی کے جلسے کے حوالے سے لگائے گئے بینرز اور فلیکسز اتار رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یکم مئی کو لاہور میں منعقدہ جلسے کے سلسلہ میں مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر بینرز او ر فلیکسزکی بھرمار کر دی گئی ہے تاہم پی ٹی آئی کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کے اہلکار بینرز اور فلیکسز اتار رہے ہیں۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جلسے کے دوران مال روڈ پر بینرز اور فلیکسز لگانے کیلئے انتظامیہ اور پی ایچ اے سے اجازت نہیں لی جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ۔تحریک انصاف نے جلسے کیلئے بینرز اور فلیکسز لگانے کی فیس بھی ادا نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :