امریکیوں کا پاکستانیوں‌کو خراج تحسین، قومی ترانے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 12:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء): پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے جس دوران پاکستان نے اپنے کئی پیارے اور جوان بھی دہشت گردی میکی اس جنگ کی نذر کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ اور آپریشن ضرب عضب سے عالمی برادری بھی واقف ہے جبکہ اس جنگ میں پاکستان کی حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ عالمی برداری کی جانب سے بھی خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پرامریکی شہریوں کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہو گئی ہے جس میں امریکی شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے حوصلے کی داد دیتے ہوئے اس جنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ ویڈیو کے آخر میں امریکی شہریوں نے پاکستان کو بطور خراج تحسین ، پاکستانی قومی ترانہ بھی پڑھا۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی یہ ویڈیو آپ بھی دیکھیں: