انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی کا 17واں ایڈیشن سپین میں 23 جون سے شروع ہو گا

جمعہ 29 اپریل 2016 12:12

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی کا 17واں ایڈیشن سپین میں 23 جون سے شروع ہو ..

ممبئی ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی کا 17واں ایڈیشن سپین میں 23 جون سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز فرحان اختر نے انیل کپور کے ساتھ میڈرڈ میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور شاہد کپور اس کی میزبانی کریں گے اور وہ اس کے لئے بہت پرجوش ہیں۔چار روزہ اس فیسٹیول میں سلمان خان۔ارتیک روشن،پریانکا چوپڑا،دپیکا پڈوکون اور سوناکشی سنہا پرفارم کریں گی۔