پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام آنے پر شہباز شریف بہت خوش ہیں۔ روف کلاسرا کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 12:05

پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام آنے پر شہباز شریف بہت خوش ہیں۔ روف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے بچوں کے نام پانامہ لیکس میں آنے پر شہباز شریف نہایت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایسے ثبوت ہیں جن سے میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ شہباز شریف حسن نواز اور حسین نواز سمیت مریم نواز کا نام پانامہ لیکس میں آنے پر خوش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا شریف برادران سے ایک سوال ہے اور وہ یہ کہ شریف برادران عوام کے سامنے آ کر کہہ دیں کہ انہیں بچوں کی آف شور کمپنیوں سے متعلق کچھ علم نہیں تھا ی اگر شہباز شریف کہہ دیں کہ پانامہ لیکس سے قبل انہیں آف شور کمپنیوں کا کوئی علم نہیں تھا اور بچوں نے 17 سال کی کم عمر میں گھر سے بغاوت کر کے یہ کمپنیاں بنائی ہیں تو یہ بحث یہیں ختم ہو جائے گی۔ رؤف کلاسرانے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: